شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس: حکومت سندھ کا 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

شائع August 16, 2024 اپ ڈیٹ August 16, 2024 08:15pm
صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا — فائل فوٹو: محمد حسین خان
صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا — فائل فوٹو: محمد حسین خان

حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026