• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:55pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:58pm

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج

شائع August 23, 2024
— فائل فوٹو: الجزیرہ
— فائل فوٹو: الجزیرہ

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر ڈھاکا میں مارچ کے دوران ایک شخص کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بنگلہ دیش کی خبر رساں ایجنسی ڈھاکا ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی پر قتل کا مقدمہ ڈھاکا کے ایڈابار کے پولیس اسٹیشن میں رفیق السلام نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق متوفی روبیل کو 5 اگست کو ایڈابار میں رنگ روڈ کے احتجاجی مارچ میں شرکت کے دوران گولیاں لگی تھیں جس کے نتیجے میں ان کے سینے اور پیٹ میں چوٹیں آئی تھی، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن 7 اگست کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کی موت ہو گئی تھی۔

اس مقدمے میں شکیب الحسن، سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سمیت 154 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، شکیب الحسن رواں سال کے الیکشن میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پارٹی کے امیدوار کے طور پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے اب تک 67 ٹیسٹ میچز، 247 ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور 129 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلنے والے شکیب الحسن اس وقت دورہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024