• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C

بلوچستان: بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ، ٹرین سروس معطل

شائع August 26, 2024 اپ ڈیٹ August 26, 2024 10:29am
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ ہوگیا اور ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کوگزشتہ رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سےکوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026