• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Sunny 26.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Sunny 26.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.9°C

لاہور میں مزید 5 تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا

شائع August 27, 2024 اپ ڈیٹ August 27, 2024 08:31pm
پانچ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاؤن، راوی اور صدر شامل کی گئی ہیں — فائل فوٹو: ڈان
پانچ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاؤن، راوی اور صدر شامل کی گئی ہیں — فائل فوٹو: ڈان

لاہور میں مزید 5 تحصیلوں کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ضلع لاہور کی مجموعی طور پر 10 تحصیلیں ہوگئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کی نئی تحصیلوں کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد ضلع لاہور کی مجموعی طور پر 10 تحصیلیں ہوگئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے تحصیلوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پانچ نئی تحصیلوں کے لیے پانچ اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔

پانچ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاؤن، راوی اور صدر شامل کی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026