ایرانی وکیل نسرین ستودہ رہا

شائع September 19, 2013

ایرانی وکیل نسرین ستودہ  رہائی پانے کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ۔ اے ایف پی فوٹو۔
ایرانی وکیل نسرین ستودہ رہائی پانے کے بعد اپنے اہل خانہ کے ساتھ۔ اے ایف پی فوٹو۔

تہران: ایرانی وکیل نسرین ستودہ جنہیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے پر قید کردیا گیا تھا، کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

آئی ایس این اے نیوز ایجنسے نے بدھ کے روز رپورٹ کیا ہے کہ 2009ء کے انتخابات جس کے دوران صدر محمود احمدی نژاد کو دوبارہ منتخب کیا گیا تھا، میں قید کیے جانے والے افراد کو رہا کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ستودہ کو گیارہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ سیاسی قیدیوں اور نوبل انعام یافتہ شیریں عبادی کی انسانی حقوق پر کام میں مدد معاونت فراہم کررہی تھیں۔

ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ 'ریاست کی سیکورٹی کے خلاف سازش' کررہی تھیں۔

دو بچوں کی والدہ ستودہ اکتوبر 2012ء میں جیل میں اپنی حالت، رشتہ داروں سے بد سلوکی اور اہل خانہ سے ملنے کو محدود کرنے پر احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال پر چلی گئی تھیں۔

ان کے شوہر اور بارہ سالہ بیٹی پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025