• KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:46pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:33pm

مالی سال 24-2023 کے دوران چاول کی برآمدات 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

شائع September 17, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی چاول کی برآمدات پہلی بار 3 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جس کی بنیادی وجہ سازگار موسمی حالات، خام مال کی دستیابی اور نان باسمتی چاول کی برآمد پر بھارتی پابندی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے بانی شہزاد علی ملک نے ملک فیصل جہانگیر کا بلامقابلہ ریپ چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے سینئر وائس چیئرمین حسیب خان، ریپ کے سرپرست پیر سید ناظم شاہ، سابق چیئرمین شاہجہان ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔

شہزاد علی ملک نے کہا کہ ملک نے سال جولائی 2023 سے جون 2024 کے دوران 58 لاکھ ٹن باسمتی اور نان باسمتی چاول برآمد کیے، جس سے 3 ارب 89 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے چیئرمین ریپ چاول کی برآمدات کا سالانہ ہدف 5 ارب ڈالر تک لے جانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ملک فیصل جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ہدف حاصل کرنے کے لیے بیج کی تحقیق اور اچھے زرعی طریقوں پر توجہ دیں گے۔

یہ بھی اعلان کیا گیا کہ 10 رکنی منیجنگ کمیٹی بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئی، جس میں چوہدری شفیق، شاہجہاں ملک، مامن مندہار، شہناز ظفر، عدنان شیخ، طیب بشیر، طارق محمود، عرفان نور، اشفاق علی اور وقار احمد شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 نومبر 2024
کارٹون : 10 نومبر 2024