• KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C
  • KHI: Sunny 31.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 31°C

اے این پی کا آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا کرنے کا مطالبہ

شائع September 17, 2024 اپ ڈیٹ September 17, 2024 09:40pm
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام صرف پختونخوا کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ ترمیم میں آئینی عہدیداروں کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کا فیصلہ بھی کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایمل ولی خان کی زیر صدرات عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے جو شخصی آزادی اور اٹھارہویں ترمیم کے لیے نقصاندہ ہو، جبکہ سیاسی کارکنان کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی تجویز مسترد کرتے ہیں۔

اجلاس کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ بنیادی حقوق اور جمہوری اصولوں کے خلاف کوئی بھی ترمیم قابل قبول نہیں۔

تاہم وفاقی آئینی عدالت کا قیام پارٹی کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پارلیمان کی بالادستی کے لیے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں اور اس کی حمایت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026