• KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am
  • KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی پرانی پالیسی ہے، میتھیو ملر

شائع September 18, 2024
ترجمان دفتر خارجہ میتھیو ملر: فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ میتھیو ملر: فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی پرانی پالیسی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہم کئی سالوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنے تحفظات کے بارے میں واضح ہیں۔

میتھیو ملر کے مطابق امریکا پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھے گا، پابندیوں کا مقصد قومی سلامتی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024