• KHI: Sunny 36.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C
  • KHI: Sunny 36.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 36.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.4°C

حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی ہوئی ہے، وزیر خزانہ

شائع September 24, 2024 اپ ڈیٹ September 24, 2024 04:18pm
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب — فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب — فائل فوٹو: اے ایف پی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میٹنگ کل ہوگی، پوری امید ہے کہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفرا اسٹرکچر کی تیاری پر مشتمل تھا اور اب سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026