• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

انگریزی محاورے کو اردو میں کہنے کی بلاول بھٹو کی ویڈیو وائرل

شائع September 24, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انگریزی کے محاورے کو دلچسپ اردو میں کہنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی بار کونسل کی تقریب سے خطاب کے دوران ایک انگریزی محاورے کو اردو میں کہنے کی کوشش کی لیکن انہیں جلد ہی اندازہ ہوگیا کہ وہ درست انداز میں محاورہ نہیں ادا کر پائیں گے۔

وائرل مختصر ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری انگریزی کے محاورے کو اردو میں کہنے کی کوشش کے دوران ہی اپنی غلطی کا اندازہ لگا لیتے ہیں اور وہ فوری طور پر وضاحت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے کہنے کا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگ سمجھ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری ویڈیو میں کہتے ہیں کہ وہ انگریزی کا محاورہ کہنا چاہ رہے تھے جو کہ اردو میں غلط کہا لیکن ان کا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگ سمجھ رہے ہیں۔

اسی دوران بلاول بھٹو زرداری اپنی معصومانہ غلطی پر مسکراتے بھی رہے اور کہا کہ ان کا مطلب تھا کہ ”They say if you give them an inch, they take a mile…“۔

دراصل بلاول بھٹو مذکورہ محاورے کو اردو میں کہنا چاہ رہے تھے کہ ”انگلی پکڑاؤ تو پورا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں“ لیکن انہیں جملہ کہنا نہیں آیا اور انہوں نے ہاتھ سے اشارہ کیا، جس سے انہیں احساس ہوا کہ لوگ ان کی بات کو غلط سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی غلطی پر مزید کہا کہ اب ان کے غلط محاورے پر ایسی ایسی میمز بنائی جائیں گی توبہ ۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے انگریزی کے محاورے کو اردو میں بولنے اور پھر اس پر اپنی غلطی کے اعتراف پر تقریب میں موجود لوگ بھی ہنس پڑے اور ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024