• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Clear 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Clear 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

ٹویوٹا گاڑیوں کا پلانٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا

شائع September 26, 2024 اپ ڈیٹ September 26, 2024 10:44am
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا گاڑیوں کے اسمبلنگ پلانٹ کو عارضی طور پر 26 سے 30 ستمبر کے دوران بند کرنے کا اعلان کر دیا، جس کی وجہ پارٹس کی قلت بتائی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹاک فائلنگ میں کمپنی نے بتایا کہ سپلائی چین کے چیلنجز درپیش ہیں اور خام مال و کمپوننٹ کی انوینٹری کم سطح پر ہے، جس کے نتیجے میں ایسے پرزہ جات کی قلت ہے، جو گاڑیوں کی پیدوار کے لیے درکار ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا کہ وہ اپنی پیداواری ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہے، انڈس موٹرز نے انہی وجوہات کی بنا پر اپنا پلانٹ 6 سے 8 اگست تک بند کر دیا تھا۔

سیمنز کا نوکریوں میں کمی کا منصوبہ

ادھر، سیمنز پاکستان انجینئرنگ کمپنی نے اسمارٹ انفراسٹرکچر کے اندر اپنے ایک آپریشنل سیگمنٹ ’الیکٹریفکیشن اینڈ آٹومیشن بزنس‘ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک بار کی ٹرانسفارمیشن کی لاگت کا تخمینہ تقریباً 55 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

ریگولیٹری فائلنگ میں سیمنز کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی مقامی مارکیٹ اور اس کے صارفین کی خدمت کے لیے کاروبار کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026