کراچی: 2 گروپوں کے دوران جھگڑے میں 10 افراد زخمی

شائع September 29, 2024 اپ ڈیٹ September 29, 2024 08:31pm
—فوٹو:فیس بک
—فوٹو:فیس بک

کراچی میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیو کراچی میں جھگڑے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور چھریوں سے حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑائی کے دوران 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو حکام نے طبی امداد کی فراہمی کے لیے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026