• KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

شائع October 8, 2024 اپ ڈیٹ October 8, 2024 04:02pm
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقے این اے 231 ملیر میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔

این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی 11 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو دوبارہ گنتی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔

واضح رہےکہ 8 فروری کو عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ صرف 389 ووٹوں کی برتری سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود علی نےعبد الحکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے 4 پولنگ اسٹیشینز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 231 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 65 ، 71 ، 98 اور 175 میں دوبارہ گنتی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026