• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am

شیزل شوکت کا جلد شادی کا عندیہ

شائع October 11, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل شیزل شوکت نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا شریک حیات تلاش کرلیا اور ممکنہ طور پر وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

شیزل شوکت حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہی اداکاری کا شوق تھا، اس لیے وہ کینیڈا سے پاکستان شوبز کیریئر بنانے آئیں۔

ان کے مطابق والدین نے انہیں شوبز میں جانے سے منع نہیں کیا، البتہ ان سے سوالات بہت کیے، پھر وہ مان گئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کی کوئی جان پہچان نہیں تھی، البتہ ایمن اور منال خان سے ان کی دوستی تھی، وہ انہیں جانتی تھیں۔

ان کے مطابق انہوں نے ایمن خان کی شادی پر رقص بھی کیا، جس میں دیگر متعدد شوبز شخصیات بھی ان کے ساتھ محو رقص رہیں، جن میں عمران اشرف بھی شامل ہیں۔

دنیا میں سب سے عزیز چیز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ایک شخص سب سے زیادہ عزیز ہیں، تاہم انہوں نے ان کا نام نہیں بتایا۔

شیزل شوکت نے اعتراف کیا کہ انہیں مذکورہ شخص اس لیے سب سے عزیز ہیں، کیوں کہ انہیں ان سے محبت اور عشق ہے۔

ان کے مطابق وہ اور ان سے محبت کرنے والا شخص ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے ہیں۔

شادی سے متعلق بات پر انہوں نے کوئی بات کیے بغیر سر کو ہلاکر عندیہ دیا کہ جلد ہی وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

پروگرام کے دوران اداکارہ نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے معافی بھی مانگی کہ انہوں نے سب کا دل توڑا لیکن وہ دعا کرتی ہیں کہ ان کی طرح ہر کسی کو اچھا جیون ساتھی ملے۔

شیزل شوکت نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا جیون ساتھی تلاش کرلیا ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ باقی افراد کو بھی اچھا ساتھی ملے۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024