• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:54am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

چاہت فتح علی خان کا ’توبہ توبہ‘ سن کر سب ’توبہ توبہ‘ کرنے لگے

شائع October 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کی جانب سے مقبول بولی وڈ گانے ’توبہ توبہ‘ کی کاپی سن کر سوشل میڈیا صارفین ’توبہ توبہ‘ کرنے لگے۔

چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ’توبہ توبہ‘ کی کاپی کی مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں مقبول بھارتی گانے کی کاپی گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چاہت فتح علی خان کی جانب سے انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والے وکی کوشل پر فلمائے گئے بھارتی گانے ’توبہ توبہ‘ کی کاپی ریلیز کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا۔

زیادہ تر صارفین نے ان کی آواز اور ان کی جانب سے گائے گئے گانے کی کاپی سن کر ’توبہ توبہ‘ کے کمنٹس کیے۔

بعض صارفین نے ان کے گانے کو وکی کوشل کے کیریئر کے لیے تباہی قرار دیا اور لکھا کہ اب بولی وڈ اداکار کا کیریئر خطرے میں پڑ چکا۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ آج سے پہلے ’توبہ‘ صرف الفاظ تھے لیکن آج کے بعد احساس ہوچکا کہ کیوں ’توبہ‘ کرنی چاہیے۔

اگرچہ صارفین نے چاہت فتح علی خان کو آڑے ہاتھوں لیا، تاہم اس باوجود ان کے گانے کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے اور ان کی ویڈیوز نے لاکھوں ویوز حاصل کرلیے۔

چاہت فتح علی خان کو مقبول اور مشہور گانوں کی خراب کاپی کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، اس سے قبل انہوں نے مرحومہ ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کی خراب کاپی ریلیز کی تھی لیکن اس باوجود ان کی ویڈیو کو کروڑوں افراد نے دیکھا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اب انہوں نے بولی وڈ فلم ’بیڈ نیوز‘ کے وکی کوشل اور ترپتی دمری پر فلمائے گئے گانے ’توبہ توبہ‘ کی کاپی ریلیز کرکے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کا موقع فراہم کیا ہے۔

’توبہ توبہ‘ گانے کا شمار رواں برس کے مشہور ترین گانوں میں ہوتا، یہ گانا کئی ہفتوں تک یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

کارٹون

کارٹون : 7 دسمبر 2024
کارٹون : 6 دسمبر 2024