• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Sunny 24.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Sunny 24.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.8°C

دولت مشترکہ اجلاس: اسحٰق ڈار کا ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور

شائع October 24, 2024 اپ ڈیٹ October 24, 2024 11:03am
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے دولت مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ساموا میں دولت مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا اور پاکستانی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو لیڈرشپ رولز کے پلیٹ فارم مہیا کرنےکا تہیہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اجلاس میں دولتِ مشترکہ یوتھ پروگرام، کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس کے آغاز پر بھی بات کی جب کہ ماحولیاتی بہتری کیلئے ڈیجٹل انوویشن پر نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

اسحٰق ڈار نے واضح کیا کہ نوجوان نہ صرف ہمارا مستقبل ہیں بلکہ پالیسی سازی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026