• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

اہلیہ نے خلع مانگی، نہ میں نے دی، نہیں جانتا بیٹے نے ایسا بیان کیوں دیا؟ فردوس جمال

شائع October 31, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کو خلع کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیہ ان سے خلع مانگی، نہ انہوں نے دی اور یہ کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ان کے بیٹے نے ایسا غلط بیان کیوں دیا؟

فردوس جمال نے خلع کی خبروں پر انٹریو میں واضح کیا کہ ان کی اہلیہ نے ان کے والدین کی خدمت کی، ان کے بچوں کو جنم دیا اور ان کی پرورش کی، وہ کیوں ایسا فیصلہ کریں گے یا اہلیہ ان سے خلع لے گی؟

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی، انہوں نے یہ کہا تھا کہ انہوں نے شادی سے قبل اپنی اہلیہ کو نہیں دیکھا تھا۔

فردوس جمال نے اہلیہ اور بچوں کو اپنی ملکیت اور وارث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر خاندان میں کچھ اختلافات ہوتے ہیں لیکن ایسی شادی ختم ہونے کی کوئی بات نہیں۔

اداکار نے اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کیا کہ ان کے بیٹے نے کیوں ویڈیو بیان میں ایسا دعویٰ کیا کہ ان کی والدہ نے والد سے خلع لی؟

انہوں نے خلع کی خبروں کو افواہ اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو ایسی بات کہنے سے قبل تحقیق کرنی چاہیے تھی۔

فردوس جمال نے کہا کہ خلع کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، خاتون عدالت سے رجوع کرتی ہے اور پھر شوہر کے پاس نوٹس آتا ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

سینیئر اداکار نے کہا کہ انہیں یہ علم نہیں کہ ان کے خاندان کے درمیان کون غلط افواہیں پھیلا رہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر کرائے کے مکان میں رہنے لگے ہیں، کیوں کہ وہ تنہائی پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دادا بن چکے ہیں اور ان کی اہلیہ دادی ہیں، اس عمر میں خلع کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

خیال رہے کہ چند دن قبل فردوس جمال کے بیٹے حمزہ جمال نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں والد کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے والد سے شادی کے 40 سال بعد خلع لے لی۔

انہوں نے والد کے نامناسب رویے پر دوسری بھی باتیں کی تھی اور کہا تھا کہ والد ہمیشہ سے یہی شکوہ کرتے آئے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی۔

حمزہ فردوس نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے والد کے رویوں کی وجہ سے تنگ آکر ان سے خلع لی۔ اس سے قبل فردوس جمال نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کینسر سے صحت یابی کے بعد انہوں نے اہل خانہ کو خود سے الگ کردیا، اب وہ تنہا رہتے ہیں، تاہم انہوں نے خلع کا ذکر نہیں کیا تھا۔

بیٹے کی جانب سے خلع کے بیان کے بعد فردوس جمال نے ایک روز قبل بھی کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں لیکن اب انہوں نے واضح طور پر اس معاملے پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق پھیلنے والی خبریں غلط ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024