• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

بیماری کے بعد اہل خانہ سے الگ ہوا، نہیں چاہتا تھا کہ وہ میری وجہ سے اذیت میں ہوں، فردوس جمال

شائع October 26, 2024
— فائل فوٹو: فیس بُک
— فائل فوٹو: فیس بُک

سینیئر اداکار فردوس جمال نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد وہ اہل خانہ سے الگ ہوئے، کیوں کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی تکلیف دیکھ کر وہ اذیت میں مبتلا ہوجائیں۔

فردوس جمال نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اہل خانہ سے دور ہونے پر کھل کر بات کی۔

فردوس جمال نے بتایا کہ 2022 میں جب انہیں کینسر ہوا تو انہوں نے اہل خانہ کو خود سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب تک وہ صحت مند تھے، تب تک اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہی رہے لیکن بیمار ہونے کے بعد انہوں بیوی اور بچوں سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ اہل خانہ ان کی تکلیف دیکھیں۔

فردوس جمال کے مطابق اگر وہ بیماری میں بھی بچوں اور بیوی کے ہمراہ رہتے تو سب ان کی تکلیف اور بیماری دیکھ کر ہر وقت پریشان رہتے، اس لیے انہوں نے انہیں الگ ہونے کا کہا۔

سینیئر اداکار نے بتایا کہ چوں کہ ان کے بچے بھی شادی شدہ ہیں اور ان کا اپنا ایک خاندان ہے تو وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیماری کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی اور خاندان پریشان ہو، اس لیے انہوں نے مشکل فیصلہ لیا۔

اداکار کے مطابق اگر بچے اور اہل خانہ بیماری میں بھی ان کے ساتھ ہوتے تو وہ ان کی تکلیف دیکھ کر پریشان ہوجاتے اور وہ دوسروں کو اپنی تکالیف کی وجہ سے اذیت میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی تنہائی پسند رہے ہیں، اس لیے انہوں ںے بیماری میں بھی اپنے بچوں کو تکلیف دینے کا نہ سوچا اور انہیں اپنے آبائی شہر پشاور بھیج دیا۔

فردوس جمال کے مطابق وہ لاہور کے گھر میں تنہا رہتے ہیں لیکن ان کا اپنے اہل خانہ سے مکمل رابطہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ والدین کو تو ہمیشہ اپنی ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے اور وہ بچوں کو اپنی ہی ذمہ داری سمجھتے ہیں لیکن بچے اپنا خاندان شروع کرنے کے بعد ایسا نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے انہوں نے بھی یہی سوچا کہ بیماری میں اگر ان کے بچے پریشان ہوں اور وہ انہیں بوجھ سمجھنے لگیں، انہوں نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

اگرچہ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود بیماری کی وجہ سے اہل خانہ کو خود سے دور کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ کینسر کے علاج کے دوران انہوں نے اہل خانہ کو اپنے ساتھ رکھا تھا یا نہیں؟

فردوس جمال میں دسمبر 2022 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی بیماری و علاج سے متعلق ان کے بیٹے ہی میڈیا اور مداحوں کو معلومات فراہم کرتے تھے۔

فردوس جمال نے مئی 2024 میں بتایا تھا کہ وہ کینسر سے مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے، ان کے علاج کے لیے حکومت پاکستان نے بھی مدد فراہم کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024