• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

کہوٹہ میں پہاڑی پر پھنسے بچے کو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بچا لیا گیا

شائع October 31, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں پہاڑی کی چٹان میں پھنسے بچے کو ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بحفاظت باہر نکال لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں جھمیترا گاؤں کا رہائشی 12 سال کا بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھر میں پھنس گیا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچے کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کی گئی لیکن جائے وقوع سڑک سے کافی دور تھی اور ریسکیو گاڑیوں کی وہاں تک رسائی ممکن نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار کئی کلومیٹر تک پہاڑوں پرپیدل چل کر جائے وقوع پر پہنچے اور بچے کو نکالنے کے لیے انہیں کافی تگ و دو کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو حکام نے بچے کو کھانے پینے کے لیے چیزیں مہیا کیں اور وہیں پر اسے ڈرپ بھی لگائی گئی۔

کئی گھنٹوں کے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد 12 سالہ بچے کو بالآخر بحفاظت نکال لیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024