ژوب: طلبہ کی داخلہ فیس جوئے میں ہارنے پر کلرک گرفتار

شائع November 1, 2024 اپ ڈیٹ November 1, 2024 12:09am
— فائل فوٹو: ڈان آرکائیوز
— فائل فوٹو: ڈان آرکائیوز

بلوچستان کے ضلع ژوب میں میٹرک کے طلبا کی فیس کی رقم جوئے میں ہارنے والے کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ژوب کے کلرک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعے پر صوبائی وزیر تعلیم نے نوٹس لے کر احکامات اور ڈپٹی کمشنر ژوب کی درخواست پر بلوچستان بورڈ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلبا کے نہم اور دہم جماعتوں کے لیے سالانہ امتحانات کے داخلوں میں 11 نومبر تک توسیع کردی ۔

رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ژوب کا کلرک فیسوں کے 25 لاکھ روپے آن لائن جوئے میں ہار گیا تھا، اسکول کے پرنسپل کے درخواست پر کلرک کو گرفتار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026