• KHI: Sunny 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C
  • KHI: Sunny 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 34.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 33.4°C

چیف جسٹس نے قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے بھیجے گئے ریسرچرز کو واپس بلالیا

شائع November 2, 2024 اپ ڈیٹ November 2, 2024 06:51pm
— فوٹو: ڈان
— فوٹو: ڈان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 جولائی کو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لاہو ہائی کورٹ بھیجے گئے 3 ریسرچرز کو واپس بلالیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے 3 ریسرچرز کو لاہور ہائی کورٹ واپس بھیج دیا گیا تھا جو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے تینوں ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بُلا لیا۔

ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں، یہ ریسرچرز جسٹس سید منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026