• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C

ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

شائع November 4, 2024 اپ ڈیٹ November 4, 2024 01:31pm
— فوٹو: ارنا نیوز
— فوٹو: ارنا نیوز

ایرانی وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب ونائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران رہنماؤں کے درمیاں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوگی جب کہ فریقین پاکستان ایران دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت دیرگ شعبوں میں تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026