• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس کی بکتربند پر راکٹ لانچر سے حملہ

شائع November 22, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکوؤں نے پولیس کی بکتر بند پر راکٹ لانچر سے حملہ کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند پر راکٹ لانچر سے حملہ کشمور کے علاقے گیھلپور میں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ 2 راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ ہسپتال کشمور منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ارسلا شر اور شبیر شر شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے علاج کے لیے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملے کی اطلاع کے فوری بعد کچے کے علاقے میں کارروائی کے لیے مزید پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025