• KHI: Sunny 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C
  • KHI: Sunny 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.7°C

ملک میں آئین کے منافی اقدامات ہو رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع January 5, 2025
—فوٹو بشکریہ فیس بُک
—فوٹو بشکریہ فیس بُک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے منافی اقدامات ہو رہے ہیں، جمہوریت کمزور اور آزادی اظہار رائے پر پابندی ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک پر ظلم و جبر کا نظام رائج ہے اور لوگوں کو انصاف تک نہیں ملتا، غریب کاشتکار اور مزدور کو ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریبوں اور امیروں کے لئے الگ الگ تعلیمی نظام ہے، ملک پر مسلط اشرافیہ نسلوں کا نقصان کررہی ہے، جماعت اسلامی ہی ملک کے مسائل حل کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں آئین کے منافی اقدامات ہو رہے ہیں، جمہوریت کمزور اور آزادی اظہار رائے پر پابندی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025