• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

پی ایف یو جے کا پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

شائع January 27, 2025
قائمہ کمیٹی سینیٹ نے صحافتی تنظیموں کے اعتراضات کو مسترد کر دیا تھا
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
قائمہ کمیٹی سینیٹ نے صحافتی تنظیموں کے اعتراضات کو مسترد کر دیا تھا —فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( پی ایف یو جے) نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ کو ڈریکونین قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے پریس کلبز کے باہر صحافی شام 3 بجے احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔

پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے کہا کہ کل ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر مظاہرے کریں گے، حکومت نے اپیل کے باوجود قانون پر مشاورت نہیں کی۔

پی ایف یو جے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترامیم آئین کی روح کے منافی ہیں، جنہیں ہرگز قبول نہیں کریں گے، تمام صحافی متحد ہو کر حکومت کو ٹھوس پیغام دیں، کل کے مظاہروں میں صحافی ضرور شرکت کریں۔

واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دی تھی، کمیٹی کے اجلاس میں صحافتی تنظیموں اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی تھی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا تھا کہ صحافیوں کا تحفظ بھی کرنا ہے، اگر قانون کا رخ صحافیوں کی طرف آئے گا، تو ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

سینیٹر فیصل سلیم رحمٰن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں پیکا ترمیمی بل پر بحث ہوئی، صحافتی تنظیموں نے بل کی مخالفت کی تھی۔

چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں کی جانب سے تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے تھا کہ صحافتی تنظیموں کو اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں پیش کرنی چاہیے تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026