کیا صبور علی حمل سے ہیں؟
اداکارہ صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری کی مختصر ویڈیو اور تصویر وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ اداکارہ حمل سے ہیں۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دونوں میاں اور بیوی کو پھولوں کے ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر نہ آنے والے افراد دونوں پر گلاب کی پتیاں بھی نچھاور کرتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ انہیں مبارک باد پیش کیے جانے کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کو شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ ویڈیو صبور علی کی گود بھرائی کی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کو صبور علی اور علی انصاری نے خود شیئر نہیں کیا، تاہم ویڈیو کو دوسرے افراد شیئر کرکے دونوں شخصیات کو ٹیگ کرتے دکھائی دیے۔
صبور علی کی مبینہ گود بھرائی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چہ مگوئیاں ہیں کہ اداکارہ حمل سے ہیں اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
مبینہ گود بھرائی کی ویڈیو پر تاحال صبور علی اور علی انصاری نے کوئی رد عمل نہیں دیا جب کہ دونوں کے اہل خانہ نے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔
دونوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد جنوری 2022 میں شادی کی تھی اور اب تین سال بعد ممکنہ طور پر دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔












لائیو ٹی وی