• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.5°C
  • ISB: Clear 14.3°C

ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 25.2 فیصد اضافہ

شائع February 10, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

جنوری 2025 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر سالانہ بنیادوں پر 25.2 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دسمبر 2024 کے مقابلے میں غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 5.6 فیصد زائد رقوم بھیجیں۔

اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تا جنوری) میں ترسیلات زر 31.7 فیصد بڑھ کر 20 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں، جن کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 15 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

واضح رہے کہ 18 دسمبر 2024 کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ رواں سال ترسیلات زر 35 ارب سے زائد رہنے کی توقع ہے، معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر بہتر ہوئے ہیں، ڈیڑھ سال قبل ہمارے پاس 2 ہفتوں کی درآمدات کے مساوی زرمبادلہ ذخائر تھے، اب 3 ماہ کی درآمدات کے قابل ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 فروری 2026
کارٹون : 8 فروری 2026