• KHI: Cloudy 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.1°C
  • KHI: Cloudy 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.1°C

سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد

شائع February 13, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رشید سولنگی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رشید سولنگی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا، ان کو بیرون ممالک جانے سے روکا جائے۔

ڈی جی امیگریشن کا خط ملک کے ایئرپورٹس پر بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ رشید سولنگی پچھلے ہفتے مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026