• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر 10 ہزار جرمانہ

شائع February 13, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی، خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جب کہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی لگادی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری احکامات میں بتایا گیا کہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر، ڈی جی ماحولیات عمران حامد نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا گیا، پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ جرمانہ عائد ہوگا۔

پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025