ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی نے زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا اور پاکستان کا ایٹمی توانائی کا پروگرام کامیاب ترین قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کا زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5 کا دورہ کیا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کے نیوکلیئر پاور جنریشن پروگرام کو ایک کامیاب ترین پروگرام قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے زیادہ پائیدار اور ڈی کاربنائزڈ بجلی کی پیداوار کے لیے جوہری توانائی کے کردار پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے چشمہ میں ریڈیو ایکٹیو ویسٹ انسینریٹر کا بھی افتتاح کیا۔
گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈی جی آئی اے ای اے رافیل ماریانو گروسی کا دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان دیرینہ تعاون ہے جو 1957 سے شروع ہوا، پاکستان اس وقت انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر پاکستان کی گہرے شراکت داری کی تصدیق کرتا ہے جس کا مقصد ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔












لائیو ٹی وی