• KHI: Cloudy 31.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.8°C
  • ISB: Sunny 33.4°C
  • KHI: Cloudy 31.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.8°C
  • ISB: Sunny 33.4°C

قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

قلات میں لیویز چوکی پرحملےمیں ایک اہلکارشہید اور دو زخمی ہوگئے۔وزیراعظم اور وزیراعلی بلوچستان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق چوکی پر حملے کے بعد لیویزفورس کےجوانوں کی جوابی کارروائی سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید اہلکارکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کے بلندی درجات اوراہلخانہ کے لیےصبرکی دعا کی، شہباز شریف نے واضح کیا کہ دہشت گرد بلوچستان کی تعمیر وترقی کےدشمن ہیں، دہشت گردوں کےناپاک عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی لیویز اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026