• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Rain 27°C
  • ISB: Partly Cloudy 26°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Rain 27°C
  • ISB: Partly Cloudy 26°C

آرمی چیف کا دورہ برطانیہ،7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس سے خطاب کریں گے

شائع اپ ڈیٹ
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ پہنچ گئے جہاں وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شریک ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کانفرنس میں ’ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاک برطانیہ عسکری سطح پر مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے،کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینےکے لیےمنعقد کی جاتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں دونوں ممالک کے پالیسی ساز، سول و عسکری قیادت اور تھنک ٹینکس کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026