• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 16.9°C
  • ISB: Clear 10.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Clear 16.9°C
  • ISB: Clear 10.3°C

سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

شائع February 23, 2025
— فوٹو: اسکرین شارٹ
— فوٹو: اسکرین شارٹ

پاکستان کے خلاف شاندار سینچری اسکور کرنے والے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی تھی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ بھارت نے مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں پاکستانی ٹیم پر حاوی رہی جب کہ شاہینوں نے ناقص بیٹنگ کے بعد باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی قوم کو مایوس کیا۔

دبئی میں میچ جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد میرا کام مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو سنبھالنا اور شراکت قائم کرنا تھا اور اسپنرز کے خلاف زیادہ رسک نہیں لیے اور سنگل، ڈبل بناتے رہے۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اچھی ساجھے داری قائم کرنے کے بعد آخر میں شریاس ایئر نے تیز بیٹنگ کی، میں نے بھی کچھ باؤنڈریز لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، جب آپ محنت کرتے ہیں تو اس کا انعام ضرور ملتا ہے، بیٹنگ کے دوران رنز کی رفتار کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

دریں اثنا، پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا ک ویرات کوہلی بہت زبردست کھلاڑی ہیں، ہم جانتے تھے کہ بیٹرز میں ہدف عبور کرنے کی صلاحیت ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ کلدیپ یادیو،اکشر پٹیل اور ہارڈک پانڈیا نے اچھی باؤلنگ کی، ہماری ٹیم نے وہی کیا جو میدان میں ان کے لیے ضروری تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 فروری 2026
کارٹون : 6 فروری 2026