• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، 4 فوکل پرسن مقرر

شائع March 4, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، چار نئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل تابش فاروق نے کہا کہ آج ہونے والی ملاقات میں بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا کر اپنے چار نئے فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوکل پرسنز میں وکلا نعیم پنجوتھا، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چوہدری اور رائے سلمان شامل ہیں۔

وکیل تابش فاروق نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان اور بشری بی بی کے علاوہ پارٹی لیڈر شپ موجود تھی، بشری بی بی نے خود کہا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کریں گی، مشال یوسف زئی کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق بعدازاں پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025