طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

شائع March 18, 2025 اپ ڈیٹ March 18, 2025 03:30pm
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان کے قد آور ترین شخص نصیر سومرو طویل علالت کے بعد 55 برس کی عمر میں سندھ کے شہر شکارپور میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج شکارپور میں ادا کی جائے گی۔

ڈان اخبار میں شائع میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 فٹ 9 انچ لمبے نصیر سومرو کا شمار دنیا کے بلند ترین افراد میں ہوتا تھا۔

ان کے غیر معمولی قد نے انہیں قومی اور بین الاقوامی شہرت دلائی اور پاکستان کو عالمی سطح پر مشہور کیا، ان کی حیثیت کے اعتراف میں حکومت نے انہیں قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) میں ملازمت دی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نصیر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026