• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت

شائع March 18, 2025
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان — فوٹو: دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان — فوٹو: دفترخارجہ

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں فلسطینیوں پر ہونے والا ظلم سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری غزہ اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں 400 معصوم فلسطینی شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ ماہ رمضان میں صہوینی افواج کا حملہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی فوج نے ماہ صیام میں فلسطینیوں کی زمین خون سے رنگین کردی، جنگی طیاروں نے سحری کے وقت غزہ پر امریکی ساختہ بموں سے درجنوں حملے کردیے، تارہ حملوں میں 413 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے حملہ ایسے وقت میں کیا جب لوگ گھروں، پناہ گزین کیمپوں اور اسکولوں کی عمارتوں میں سو رہے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں میں اب تک 413 شہدا کو لایا گیا ہے، اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہیں، جن ریسیکو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 48 ہزار 543 ہوگئی ہے جب کہ اس جنگ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 981 ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025