• KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

9 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 4 فیصد نمو ریکارڈ

شائع April 7, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل ( اوسی اے سی ) اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 11.76 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 11.34 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مارچ میں ملک میں 1.32 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ سال مارچ میں ملک میں 1.15 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

فروری کے مقابلے میں مارچ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافہ ہوا، فروری میں ملک میں 1.14 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں پٹرول کی 5.51 ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.98ملین ٹن اور 0.51 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025