• KHI: Partly Cloudy 16.7°C
  • LHR: Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.7°C
  • LHR: Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ آغا محمد صالح ٹرمپ کابینہ کے رکن منتخب

شائع April 9, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا کی ریپبلکن نیشنل کمیٹی نے پاکستانی نژاد مسلمان ڈیموکریٹ آغا محمد صالح کو ٹرمپ کابینہ کا رکن منتخب کر لیا۔

آغا محمد صالح نے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پرجوش حمایت اور نیویارک میں ان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

آغا صالح نے مساجد، مندروں اور دیگر مذہبی و دیگر مراکز میں بین المذاہب مہم چلائی جو ٹرمپ اور ان کی پارٹی کے لیے سود مند رہی تھی۔

وہ اصلاحات کے داعی، بائیں بازو کی انتہاپسند پالیسیوں خاص طور پر بائیڈن انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے شدید ناقد رہے ہیں۔

آغا صالح نیویارک کمیونٹی بورڈ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ وہ گورنر نیویارک کی انتخابی دوڑ میں شامل ہوئے، لیکن بعدازاں جمانے ولیمز کی حمایت میں دستبردار ہو گئے۔

پاکستانی نژاد محمد صالح 3 دہائیوں سے نیویارک میں مقیم ہیں اور وہاں کی جانی مانی سیاسی شخصیت ہیں۔

ان کے کابینہ رکن کے طور پر انتخاب کو ان کی ٹرمپ کے لیے جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025