• KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 20.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.6°C
  • ISB: Cloudy 20.7°C

انڈونیشیا کے صدر کا جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کو عارضی پناہ دینے کا اعلان

شائع April 10, 2025
انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ فلسطینی متاثرین مکمل طور پر صحت یاب ہونے تک انڈونیشیا میں رہ سکتے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ فلسطینی متاثرین مکمل طور پر صحت یاب ہونے تک انڈونیشیا میں رہ سکتے ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا کے صدر پربووو سوبیانتو نے کہا ہے کہ وہ غزہ پر جنگ سے متاثر ہونے والے فلسطینیوں کو عارضی پناہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے اب تک تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات، ترکیہ، مصر، قطر اور اردن کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل پربووو نے کہا کہ ہم زخمیوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کو لانے کے لیے طیارے بھیجنے کو تیار ہیں، ہمارا اندازہ ہے کہ پہلے مرحلے میں ہم ایک ہزار فلسطینیوں کو لے کر آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا لائے جانے والوں میں زخمی فلسطینیوں اور ’صدمے سے دوچار، یتیم بچوں‘ کو ترجیح دی جائے گی۔

انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے وزیر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلسطینی حکام اور خطے کی جماعتوں سے بات کریں کہ یتیموں اور زخمیوں کو کیسے نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین مکمل طور پر صحتیاب ہونے تک انڈونیشیا میں رہ سکتے ہیں اور ان کی واپسی محفوظ انداز میں ممکن بنائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025