• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

چند سیاستدان ملک دشمنوں کےساتھ ملکر اقتدار لینا چاہتے ہیں، یہ بھی دہشتگردی ہے، حنیف عباسی

شائع April 10, 2025
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے کہ 5 تاریخ سے پہلے مزدوروں کی تنخواہ ملنی چاہیے — فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے کہ 5 تاریخ سے پہلے مزدوروں کی تنخواہ ملنی چاہیے — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ چند سیاست دان پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ مل کر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، یہ عمل بھی دہشت گردی ہے۔

لاہور میں مغلپورہ ریلوے ورکشاپ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جو سیاستدان اقتدار میں آنے کے لیے دشمنوں کی مدد لیتے ہیں، اور دوست ممالک کو پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے سے روکتے ہیں، ایسا کرنا بھی دہشت گردی ہی ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری گھر والی بات ہے، نہروں سمیت دیگر مسائل بیٹھ کر حل کرلیں گے، اللہ تعالیٰ صدر مملکت کو صحت دے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دن رات محنت کر رہی ہے، ایک دو سال میں کسی مقام پر ملک کو لے کر جائیں گے، پاکستان ہم سب کے لیے بہت عظیم ہے، ہمیں اپنی پوری صلاحیتیں پاکستان کی ترقی کے لیے استعمال کرنی چاہئیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ جن خطرات سے ہم دو چار ہیں، ان سے نمٹنے کے لیے سب کو ایک ہونا پڑے گا، 70 ارب ڈالر کا بزنس صرف منرلز سے آرہا ہے، گوادر پورٹ کسی کے باپ دادا کی نہیں، 1958 میں پاکستان نے خریدی ہے، پاک فوج نے دہشت گردوں کو انہی کے گھر میں جاکر مارا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پسماندگی کا جو تاثر دیا جارہا ہے وہ بالکل غلط ہے، جس طرح حکومت کام کر رہی ہے، 2 سے 3 سال میں ہم منزل پر پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارت چیخ چیخ کر جو کہہ رہا تھا، ایک سیاسی پارٹی کے لوگ بھی وہی بات کر رہے تھے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ 2017 میں اگر میاں نواز شریف کی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو آج حالات کچھ مختلف ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے ختم ہونے والے ذیلی اداروں کے ملازم واپس آجائیں گے، کنٹریکٹ ملازمین کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ ورکشاپس بہت اہمیت کی حامل ہیں، اگر مکینیکل کام بہتر نہ ہوتو ٹرین آپریشن متاثر ہوتا ہے، ہمارے مزدوروں کے پاس بہت اسکلز ہیں، جو دنیا کے تمام ممالک کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے کہ 5 تاریخ سے پہلے مزدوروں کی تنخواہ ملنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025