سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 71 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 118 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح، 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 688 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان میں چند روز تک سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
گزشتہ روز، 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہوگئی تھی۔













لائیو ٹی وی