پی ایس ایل کے 10 سال، پشاور زلمی نے یادگار اینتھم جاری کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے دسویں سیزن کے لیے تیار کی گئی خصوصی شارٹ فلم ’زلمی ایکس لگیسی‘ جاری کردیا۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل میں اپنے کامیاب 10 سالوں پر یادگار ڈاکیومنٹری انداز میں خصوصی طور پر ایک شارٹ فلم تیار کروائی ہے جس کو ’زلمی ایکس لگیسی‘ کا نام دیا گیا ہے۔
زلمی ایکس لگیسی میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور مصطفیٰ زاہد سمیت دیگر گلوکاروں نے پشتو، اردو اور انگریزی زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔۔
اس کے علاوہ، شارٹ فلم میں قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم، صائم ایوب اور اداکارہ ماہرہ خان بھی ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔
بعد ازاں، پشاور زلمی نے اپنے یوٹیوب چینل پر رحیم شاہ کی آواز میں مقامی شائقین کے لیے پشتو میں الگ سے اینتھم جاری کیا جو صرف پی ایس ایل 10 کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹکرائیں گے، میچ رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔
میچ سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی جس میں عابدہ پروین، علی ظفر، ابرارالحق، نتاشہ بیگ، ینگ اسٹنرز پرفارم کریں گے۔
ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 6 ٹمیوں کے درمیان 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں 34 میچز ہوں گے۔












لائیو ٹی وی