آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی

شائع April 11, 2025 اپ ڈیٹ April 11, 2025 04:12pm
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ 13 اپریل سے فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اپریل سے ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 13 سے 18 اپریل کے دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح ملک کے بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 14 سے 18 اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران راتیں بھی غیر معمولی طور پر گرم ہوں گی۔ گرمی کی اس لہر کے دوران آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026