سونے کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر بھی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، اور فی تولہ نرخ 3 لاکھ 48 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت46 ڈالر اضافے کے ساتھ3310 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے اور ملک میں سونے کے فی تولہ نرخ 8 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 7 ہزار 373 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا تھا۔