ترکیہ میں انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات
ویڈیو جوکی (وی جے)، ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف کی ترکیہ میں شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔
انوشے اشرف نے جولائی 2024 میں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی شادی کی تقریبات آن لائن ہوئیں۔
انوشے اشرف نے اس وقت مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کی رخصتی بھی ہوگئی یا نہیں، تاہم اب ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔
انوشے اشرف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ترکیہ میں اپنی شادی کی تقریبات کا ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جہاں سے دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔
ان کی شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں انہیں ہونے والے شریک حیات کے ہمراہ بھی ڈانس کرتے دیکھا گیا۔
ان کی شادی کی تقریبات میں ژالے سرحدی، فریحہ الطاف اور عاصم احمد سمیت دیگر شوبز، میوزک اور فیشن شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔
انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات ترکیہ کے سیاحتی مقام پر ہوئیں، جہاں مہمانوں کو کروز میں ڈانس کرتے دیکھا گیا۔
انوشے اشرف کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز میں اگرچہ ان کی شادی کی تقریبات کا مہینہ اپریل درج تھا، تاہم ان میں تاریخیں درج نہیں تھیں، تاہم انہوں نے 16 اپریل کو انسٹاگرام پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔