جنرل ساحر شمشاد کا دورہ یو اے ای، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بات چیت

شائع April 16, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دورہ متحدہ عرب امارات میں یو اے ای وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع محمد بن محمد بن مبارك بن فاضل المزروعی، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف المزروعی اور سیکریٹری جنرل توازن کونسل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے توازون انڈسٹریل پارک کا بھی دورہ کیا اور مختلف مینوفیکچرنگ سہولیات کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025