• KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Sunny 15.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.2°C
  • ISB: Sunny 15.9°C

علی امین گنڈاپور کی دہشتگردی کے خلاف بات کرتے ہوئے ٹانگیں کانپتی ہیں، عطا تارڑ

شائع April 17, 2025
عطا تارڑ نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں، اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو شہروں میں ہر طرف لوٹ مار ہوتی
—فوٹو: ڈان نیوز
عطا تارڑ نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں، اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو شہروں میں ہر طرف لوٹ مار ہوتی —فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی دہشت گردی کے خلاف بات کرتے ہوئے ٹانگیں کانپتی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی والوں نے اپنے ہی ملک پر حملہ کیا تھا، ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں ڈیفالٹ ہونے کی باتیں ہورہی تھیں، اگر ملک دیوالیہ ہوجاتا تو شہروں میں ہر طرف لوٹ مار ہوتی، گزشتہ دور فسطائیت کا دورتھا، پی ٹی آئی والے نسل در نسل غلام ہیں اور رہیں گے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا دشمن ہی ہمارا دشمن ہے، دہشتگردی کی مذمت کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور میں ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام فیصلے کریں گے تو قوم بھی غلام ہی رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025