• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

انوشے اشرف اور ان کے دلہے کی اپنی شادی تقریبات میں ڈانس ویڈیوز وائرل

شائع April 17, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ویڈیو جوکی (وی جے)، ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف اور ان کے ہونے والے شوہر شہاب مرزا کی جانب سے اپنی شادی تقریبات میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

انوشے اشرف نے ایک روز قبل انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ ان کی شادی کی تقریبات ترکیہ میں شروع ہوگئیں۔

ان کی شادی کی تقریبات میں فریحہ الطاف، نومی انصاری، دیپک پروانی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر شوبز و فیشن شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔

اب انوشے اشرف کی شیندی اور مہندی کی تقریبات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جب کہ شادی کی تقریبات میں ان کی اور ان کے دلہے کا جانب سے رقص کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انوشے اشرف اور ان کے دلہے شہاب مرزا کو مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعض ویڈیو میں ان کی شادی میں شرکت کرنے والی دوسری شخصیات کو بھی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک ویڈیو میں انوشے اشرف والد کے ہمراہ جذباتی انداز میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔

انوشے اشرف نے جولائی 2024 میں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی شادی کی تقریبات آن لائن ہوئیں۔

انوشے اشرف نے اس وقت مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کی رخصتی بھی ہوگئی یا نہیں، تاہم اب ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025