اقلیتوں کے حقوق کیلئے بین الاقوامی قواعد وضوابط کے مطابق بااختیار کمیشن بنانے کا بل منظور

شائع April 17, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق بااختیار کمیشن بنانے کا بل منظور کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کنوینئر علی ظفر کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کے دوران اقلیتوں کے حقوق کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق بااختیار کمیشن بنانے کا بل منظور کیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیشن 13 اراکین پر مشتمل ہوگا، کمیشن میں ہر صوبے سے 2 اقلیتی ممبران ہوں گے، ممبران میں ایک خاتون اور دوسرا صوبے کی اکثریتی اقلیت کی نمائندگی کرے گا جب کہ ایک اقلیتی ممبر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہوگا۔

علاوہ ازیں، وزارت انسانی حقوق ، وزارت قانون و انصاف ، وزارت بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت داخلہ سے ایک ایک 21 گریڈ کا افسر بھی کمیشن میں شامل ہوگا جب کہ کمیشن کے چیئرمین اور ہر صوبائی ممبران کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔

قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق سے متعلق کنوینئر اسٹیڈنگ کمیٹی سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج اقلیتوں کے حوالے سے تاریخی دن ہے اور اس قدام کو مستقل میں یاد کھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انسانی حقوق کمیشن، خواتین حقوق کمیشن بنا ہوا ہے اسی طرح اقلیتوں کے لیے ایک کمیشن بنانے جارہے ہیں، ایک بااختیار کمیشن بنے گا جو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ہوگا جب کہ اس کمیشن کے قیام کی نگرانی براہِ راست وزیراعظم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025