حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
پی ایس ایل 10 کے 8ویں میچ میں کراچی کنگز نے آسانی سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی، میچ میں کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس دوران، حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، انہوں نے وہاب ریاض سے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ چھین لیا۔
حسن علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز حسن نواز کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
حسن علی نے پاکستان سپر لیگ کی 84 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، جس میں انہوں نے 116 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل، وہاب ریاض نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی ہیں، جنہوں نے اب تک 74 میچز میں 108 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 86 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کیں ہیں اور فہیم اشرف کی 73 میچز میں 79 وکٹیں ہیں۔
اس حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم میں واپسی کے لیے محنت کررہے ہیں تاہم پاکستان ٹیم میں واپسی کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے۔
کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی20 میں بیسٹ بولر رہے تھے اور اب پی ایس ایل 10 میں بھی اچھی بولنگ ہورہی ہے، وہ کم بیک کے لیے کھیل رہے ہیں۔












لائیو ٹی وی